ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ہائی وے کے قریب شراب بندی کی واڈرا نے حمایت کی ، کہا:حادثے میں کھو چکا ہوں بہن

ہائی وے کے قریب شراب بندی کی واڈرا نے حمایت کی ، کہا:حادثے میں کھو چکا ہوں بہن

Mon, 03 Apr 2017 20:03:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،3؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد اور پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں نیشنل اور ریاستی ہائی ویز کے 500میٹر کے دائرے میں آنے والی شراب کی دکانوں کو بند کرنے کی ہدایت ہے۔فیس بک پر واڈرا نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ قابل احترام اورقابل ستائش ہے۔واڈرا نے لکھا کہ سڑک تحفظ کی سمت میں یہ ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔انہوں نے لکھا کہ سڑکوں کے حفاظتی قوانین کے تعلق سے غیر سنجیدہ روے کی وجہ سے تکلیف دہ حادثہ میں میں اپنی بہن کو کھو چکا ہوں، میں مکمل طور پر ہائی وے کے ساتھ شراب کی دکانوں کو بند کرنے کی حمایت کرتا ہوں،حالانکہ واڈرا نے اس سے ہونے والے نقصانوں کا بھی ذکر کیاہے ۔

انہوں نے لکھا کہ اس سے ہا سپٹلٹی انڈسٹری پر برا اثر پڑے گا اور تقریبا 10لاکھ ملازمین اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے آگے لکھا کہ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، کچھ شراب بیچنے والے بے ایمانی سے شراب فروخت کر رہے ہیں، یہ عدالت کے حکم کے مقصد کو کمزور کرتا ہے۔اس سے بدعنوانی اور شراب کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہوگا۔مجھے امید ہے کہ میں حکم کچھ ترمیم کے ساتھ اگر اسے مستقبل میں لاگو کیا جاتا ہے تو روزگار اور صنعت کوہونے والے نقصان کو روکا جا سکتا ہے۔قابل ذکرہے کہ سپریم کورٹ نے 15؍دسمبر 2016کے اپنے حکم میں قومی اور ریاستی ہائی ویز کے دونوں کناروں پر 500میٹر کے دائرے میں شراب کی دکانوں کو بند کرنے کی ہدایت دی تھی ۔حالانکہ سپریم کورٹ نے سکم اور میگھالیہ کو پابندی سے مکمل طور پر چھوٹ دی تھی ، جبکہ ہماچل پردیش کو ہائی وے سے متصل 20000یا کم آبادی والے مقامی اداروں میں 220میٹر کی دوری کی حد کی تجویز میں ڈال دیا تھا۔


Share: